Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ویسٹ انڈین بورڈ نے جولائی میں دورہ انگلینڈ کی منظوری دے دی

شائع 30 مئ 2020 12:09pm

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے جولائی میں دورہ انگلینڈ کی منظوری دے دی، کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی ہوگی۔

انگلینڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کیلئے کرکٹ ویسٹ انڈیز نے رضامندی ظاہرکردی، سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا۔ ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ پہنچ کر 14 دن قرنطینہ میں رہے گی۔

ٹیسٹ میچز تماشائیوں کے بغیر اور بائیوسیکیور ماحول میں کھیلے جائیں گے، کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر رکی اسکیرٹ کے مطابق کورونا کی وباء کے باعث عارضی طور پر کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز اور پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا کھلاڑی کو تبدیل کرنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کے حوالے سے انگلش بورڈ کی آئی سی سی سے بات چیت جاری ہے۔